گھر میں پریشر ککر پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق، 2 زخمی
پشین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میںپریشر ککر پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پریشر ککر پھٹنے کا واقعہ سرخاب مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں پریشر ککر پھٹنے کی وجہ سے تین بہن بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ جاناں خان، 8 سالہ عطاءالرحمان اور7 سالہ رحمانیہ بی بی شامل ہیں، چوتھے بچے کی شناخت نہیں ہوسکی۔ زخمی بچوں میں 12 سالہ نثار خان اور 7 سالہ حبیب اللہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو علاج معالجے کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔