فروری اور مارچ حکومت کیلئے بھاری ثابت ہو سکتے ہیں،حامد رضا

فروری اور مارچ حکومت کیلئے بھاری ثابت ہو سکتے ہیں،حامد رضا

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عوام کی بے بسی اور حکام کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ فروری اور مارچ حکومت کے لئے بھاری ثابت ہو سکتے ہیں۔ فلم”زندگی تماشا“ پر پابندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی زبانی ہمدردی کافی نہیں۔ مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوامی غصہ طوفان بن سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل پر اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ آٹے کا بحران عوام پر قیامت ڈھا رہا ہے۔ حج پیکج میں اضافہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت حج کو مہنگا کرنے سے باز رہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی نانی کی وفات پر تعزیت کے لئے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کے بہانے زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔ عمران خان کی طرف سے عوام کو دکھائے گئے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے۔ حکومتی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے۔ وزیراعظم نے بزدار کو ضد اور انا کا مسئلہ بنا لیا ہے۔ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش لالی پاپ ہے۔ مودی ثالثی مانتا ہی نہیں تو ٹرمپ کی بار بار پیشکش کا کیا فائدہ۔ بھارت 90 لاکھ کشمیریوں کو غلام بنا کر ان کی نسل کشی کر رہا ہے۔ دنیا سلگتے کشمیر کی سنگین صورت حال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور وادی جنت نظیر جہنم زار بن چکی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کب جاگے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1