کرپشن میں اضافہ کی رپورٹ تبدیلی سرکار کے منہ پر طمانچہ ہے،اویس نورانی
لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ کرپشن بڑھنے کی عالمی رپورٹ تبدیلی سرکار کے منہ پر طمانچہ ہے۔ نئی سیاسی صف بندی کا آغاز ہو چکا ہے۔ مارچ تبدیلی کا مہینہ ثابت ہو گا۔ آئی جی تبدیل کرنا سندھ حکومت کا حق ہے۔ پی ٹی آئی میں بننے والا فارورڈ بلاک گیم چینجر ثابت ہو گا۔ حکومت پر صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ حکومتی اتحادی اور حکومتی ممبران اسمبلی بھی تنقید کر رہے ہیں۔ بلین ٹری منصوبے میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے لمبا مال کمایا ہے۔ اصلی سیاست مارچ میں شروع ہو گی۔ حکومتی اتحاد ٹوٹ کر بکھرنے والا ہے۔ نااہل حکومت نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے۔
سیاسی تبدیلی کا آغاز پنجاب سے ہو گا۔ ان ہاؤس تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ آٹے کے بحران میں حکومتی شخصیات ملوث ہیں۔ پی ٹی آئی سیاسی جمہوری جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔ شفاف الیکشن یقینی بنانا نئے چیف الیکشن کمشنر کا امتحان ہے۔