تاجرو ں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،میاں فیصل

تاجرو ں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،میاں فیصل

  



لاہور(سٹی رپورٹر)امیدوار برائے چیئرمین ڈی پلازہ رنگ محل چوک میاں فیصل نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل اور ان کی فلاح اور بہتری کیلئے سہولیات ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تاجروں کے حقوق کی بالادستی کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھائی اور عملی اقدامات کئے اس خدمت اورعبادت کے سفر میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

، تاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک، ناانصافیاں نہیں ہونے دیں گے استحصال کا راستہ بزور بازو روکیں گے، تاجر کمیونٹی پاکستان کی محب وطن ہے جن کی تاریخ ہمیشہ ملک وقوم کی قربانیوں سے عبارت رہی ہے، ڈی پلازہ رنگ محل کے تاجر بھائیوں کی خدمت کیلئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،

مزید : میٹروپولیٹن 1