بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،مولانا منسو ب رحیمی

بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،مولانا منسو ب رحیمی

  



لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے میڈیاایڈوائزر مولانا محمدمنسوب رحیمی نے کہاہے کہ 26جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا ورلڈپاسبان ختم نبوت کشمیرپربھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم اورمسلسل جابرانہ کرفیوکیخلاف کل لاہور اخبارمارکیٹ کے باہر اوراسی طرح ملک کے مختلف شہروں میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریگی۔

واضح رہے کہ کشمیری عوام 26جنوری کوبھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمناتے ہیں اور اس دن کشمیری عوام مقبوضہ کشمیرپربھارتی قبضے ومظالم کیخلاف اورآزادی کشمیرکے حق میں دنیابھرمیں مظاہرے کرینگے اورعالمی اداروں کواپنی آزادی کے بارے یاداشت پیش کرینگے۔نیزورلڈپاسبان ختم نبوت نے حکومت پاکستان کی طرف سے 25جنوری سے ہی آزادی کشمیرکے حق میں مہم شروع کرنے کا خیرمقدم کیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1