طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  



لاہور (جنرل رپورٹر)اقراء معراج الاطفال‘ اتحاد ٹاؤن کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘باگڑیاں گرین ٹاؤن کی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا۔

اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ والٹن روڈ‘لاہور کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ غازی آباد‘لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ وسن پورہ سکیم نمبر 2‘وسن پورہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد402تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1