ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے 33ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ،غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا کام شروع

ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیلئے 33ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ،غیر فعال ...

  



لاہور(سٹی رپورٹر) بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے 33 ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے فرنیچ ڈویلپمنٹ ایجنسی سے قرض لینے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ہا ؤسنگ پنجاب نے کابینہ سے منظوری کے لیے سمری کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کی جس میں کہا گیا کہ کابینہ فرنچ ایجنسی سے33 ارب روپے کا قرض لینے کی اجازت دے تاکہ بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جاسکے۔ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے بیوروکریٹس کو کسی بھی منصوبے پر قرض لینے کیلئے کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا تھا، بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ محکمہ ہاؤسنگ 48 ماہ میں مکمل کرے گا

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب آب پاک اتھارٹی نے لاہور اور سر گودھا سمیت3اضلاع میں تمام غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، 36اضلاع میں ڈپٹی کمشنر ز کی سر براہی میں کمیٹیاں بھی قائم کر دیں گئیں۔ اتھارٹی کا اہم اجلاس پیٹر ن انچیف گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر صدارت میں ہوا اجلاس میں چیف ایگز یکٹو آفیسر پنجاب آب پاک اتھارٹی ایم ڈی واسا زاہد عزیز،چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی جنرل(ر)احمد نوازسلیم میلہ،بورڈ ممبر پر نسپل سیکرٹری ٹو گورنر ڈاکٹر راشد منصور سمیت بورڈ کے دیگر ممبران شر یک ہوئے۔ چوہدری محمدسرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی جون 2020 تک پنجاب کے 2کروڑ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا ٹارگٹ بنا چکی ہے جسکے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ایک ایک پیسے کو عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے خرچ کیا جائیگا اور شفافیات کو100فیصد یقینی بنایا جائیگا۔

اُنہوں نے کہا کہ فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی کیلئے ہونیوالے کاموں کا ہر ہفتے مَیں خود جائزہ لوں گا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایسے اضلاع کو فوکس کیا جارہا ہے جہاں سب سے زیادہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے دیہی علاقے بھی حکومت کی تر جیحات میں شامل ہیں انشا اللہ ہم عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کر یں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1