پنجاب میں 300فیصد کرپشن بڑھنے کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

پنجاب میں 300فیصد کرپشن بڑھنے کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے پنجاب میں تین سو فیصد کرپشن بڑھنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قرارداد میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کی قلعی کھول دی ہے۔ دس سال بعد پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔پنجاب میں ایک بھی میگاپروجیکٹس شروع نہ ہونے کے باوجود تین سو فیصد کرپشن بڑھ گئی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کرپشن کرپشن کا شور کرنے والے خود سب سے بڑے چور نکلے ہیں۔

عمران خان اور حواریوں کو عالمی ادارے نے کرپشن زدہ حکومت کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔جو انٹرنیشنل رپورٹ حکومت کے حق میں آئے وہ بہت اچھی جو خلاف آئے وہ سازشی رپورٹ قراردے دی جاتی ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران خان اور عثمان بزدار کیخلاف سازشیں کرنے کیلئے ان کے وزیر اور مشیر ہی کافی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1