معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے،سعدیہ سہیل

معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے،سعدیہ سہیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سال 2020 عوام کی خوشحالی اور ترقی کا سال ہو گا، حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا اصلاحات اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

، مشکل ترین مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں کے نتیجے میں معیشت کو استحکام ملنے کے ساتھ کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں اقتصادی اعشاریوں میں آنے والی بہتری کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1