ختم نبوت کا تحفظ کرنے والے احسن فریضہ سر انجام دے رہے ہیں،عبدالنعیم

ختم نبوت کا تحفظ کرنے والے احسن فریضہ سر انجام دے رہے ہیں،عبدالنعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا محبوب الحسن طاہر نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا اہم اور بنیادی عقیدہ جس پر ایمان لانا مسلمان ہونے کی بنیادی شرط ہے اور اس عقیدے کا انکار کرنے والے کو متفقہ طور پر دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جاتا ہے قادیانیوں کو نہ صرف پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئینی طور اسلام سے الگ گروہ قرار دیا بلکہ تمام اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیموں نے بھی انکو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا.جو ادارے یا شخصیات تحفظ ختم نبوت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں وہ پوری امت کی طرف سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں وہ بجا طورپر مبارکباد کے مستحق ہیں، ردقادیا نیت وقت کا اہم تقاضا ہے۔علماء نے کہاکہ اسلام کے بنیادی عقائد ہیں جن کومانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔


ان بنیادی عقائد میں ختم نبوت کا عقیدہ اساسی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ہر مسلمان کا ایمان ہونا ضروری ہے۔ منکرین ختم نبوت نے ایک نئے نبی کو مان کر خود اپنے راستے مسلمانوں سے جدا کرلئے ہیں، نئی نبوت پر ایمان لانے کے بعد ان کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔ آج قادیانی پوری دنیا خصوصاًمغربی دنیا میں یہ پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ پاکستان میں منکرین ختم نبوت کے حقوق پامال کردیئے گئے ہیں، ان کے شہری حقوق معطل کردیئے گئے، اور انہیں پاکستان میں آزادی سے رہنے نہیں دیا جارہا۔ان کے پروپیگنڈے اور الزام میں کوئی حقیقت نہیں۔ البتہ آئین اور دستور یہ کہتا ہے کہ جب تم اپنے عقائد اور نظریات کی بنیاد پر مسلمان نہیں اوراسلام سے تمہارا کوئی تعلق نہیں