حکومت مخالفین کا آٹا بحران پر واویلا شرمناک ہے،صفدر بٹ

حکومت مخالفین کا آٹا بحران پر واویلا شرمناک ہے،صفدر بٹ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجا ب کے نائب صد ر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت مخالف لابی کا آٹے کے بحران کے متعلق واویلا انتہائی بے بنیاد،شرمناک اور قابل مذمت ہے، غریب، مجبور، بے بس عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر جائیدادیں بنانے والے سابق کرپٹ حکمران ٹولے نے اپنے دور حکومت میں عوامی استیصال کے شرمناک ریکارڈقائم کئے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار انتہائی دیانتدار، فرض شناس، باصلاحیت شخصیت ہیں۔

، پنجاب حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے عوامی فلاح اورترقی کے منشورپر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہیں جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوچکے ہیں،

مزید : میٹروپولیٹن 1