مارکیٹوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کاوشیں جاری رہیں گی،عابد علی
لاہور (سٹی رپورٹر)قو می تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ قومی تاجر اتحاد نے ہمیشہ تاجروں کی بقااور فلاح کیلئے اگلے مورچوں پر دلیرانہ اور جرات مندانہ آواز میں کردار ادا کیا ہے، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، مسائل کا خاتمہ، غیر ضروری ٹیکسوں کی روک تھام سمیت دیگر سنگین نوعیت کے اہم ایشوز کو حل کروانے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کررہے ہیں۔