حکومت آئین کی اسلامی دفعات پر موقف کا کھل کر اظہار کرے،علماء

حکومت آئین کی اسلامی دفعات پر موقف کا کھل کر اظہار کرے،علماء

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں اورمبلغین نے ملک بھر میں خطبات جمعۃ المبارک اور اپنے اپنے بیانات میں واشگاف الفاظ میں کہاہے کہ حکومت آئین کی اسلامی دفعات کے حوالے سے اپنے مؤقف کا کھل کراظہارکرے اورقادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو لگام ڈالی جائے۔ مولانا محمد مغیرہ،قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس،مفتی عطاء الرحمن قریشی،قاری علی شیرقادری،مولانا تنویر الحسن احرار،حافظ طیب چنیوٹی،قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر محمدضیاء الحق قمراوردیگر رہنماؤں نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے۔

اس میں ذرہ برابر شک بھی حالت کفروارتداد تک لے جاتاہے،مختلف رہنماؤں نے کہاہے کہ ملک میں قادیانی ریشہ دوانیاں بڑھ رہی ہیں اور مغربی کلچروثقافت کو فروغ دے کر حیاء باختہ معاشرہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1