رمضان گوہر انتقال کر گئے

رمضان گوہر انتقال کر گئے

  



لاہور(سٹی رپورٹر) اردو کے ممتاز ادیب اور پبلشر محمد رمضان گوہر گزشتہ روز عارضہ قلب میں رہنے کے بعد وفات پا گئے۔ان کی نماز جنازہ مقامی پارک میں بعد نماز عصر ادا کر دی گئی جبکہ پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے قبرستان میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم متعدد علمی کتابوں کے مصنف اور پبلشر تھے۔ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے آج صبح نو بجے ان کی رہائش گاہ 267۔ای بلاک پنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو پر قرآن خوانی ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1