ریکارڈ قرضوں کے باوجود مہنگائی سمجھ سے بالا تر ہے،عزیز الرحمن چن

ریکارڈ قرضوں کے باوجود مہنگائی سمجھ سے بالا تر ہے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ جس ملک کے صدر، وزیراعظم اور کابینہ کو ڈالر، آلو، ٹماٹر، آٹے،چینی، دال کا نہیں پتا وہ ملک اور عوام کیلئے کیا فلاحی کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے ریکارڈ توڑ قرضے لینے کے باوجود آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی سمجھ سے بالاتر ہے آج پاکستان پوری دنیا میں مذاق بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایک ایک دن عوام پر عذاب بن کر گزر رہا ہے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آٹے کے بعد اب چینی کا بحران سر اٹھا رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1