لیسکو کی کھلی کچہریاں منسوخ،ہفتہ کو ریکوری ڈے منایا جائے گا
لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو کی جانب سے آٹھوں سرکلز میں ہفتہ کے روز کھلی کچہریاں نہیں لگائی جائیں گی۔وفاقی سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایات پر بروز ہفتہ ریکوری ڈے کے طور پر کام کیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوری ڈے پر بھر پور طریقے سے کام کریں اور کمپنی کی ریکوری کو مزید بہتر بنائیں۔اس حوالے سے متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو تمام سرکلز کے مختلف دفاتر کا دورہ کریں گے اور ریکوری مہم کا جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقوم کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔