محکمہ بجلی کے کنٹریٹ ملازمین کو مستقل کیا جائیگا،عمر ایوب

محکمہ بجلی کے کنٹریٹ ملازمین کو مستقل کیا جائیگا،عمر ایوب

  



لاہور(پ ر)محکمہ بجلی کے ملازمین نے 2019میں بجلی چوری روکنے اور واجبات کی وصولی میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں اْنہیں فرائض کی سرانجام دہی میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران تحفظ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی -محکمہ بجلی کے ساڑھے 13ہزار کنٹریکٹ ملازمین کو اْن کی کارکردگی کے مطابق جلد مستقل کر دیاجائے گا ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر عمرایوب نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے نمائندگان کے ساتھ باہمی میٹنگ میں کیا - یونین کے وفد کی قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے کی - یونین کے نمائندگان نے اس موقعہ پر واضح کیا کہ بجلی کے کام میں دن بدن اضافہ اور دیرینہ ملازمین کا روز بروز ریٹائر ہونے پر موجودہ سٹاف کی کمی کی وجہ بھی لائن سٹاف کے حادثات کا سبب ہے اس لئے خالی آسامیوں پر ملازمین کی جلد بھرتی کی جائے -

مزید : میٹروپولیٹن 1