نئے چینی سال کے آغاز پر چائنہ میڈیا گروپ کا سپرنگ فیسٹیول

نئے چینی سال کے آغاز پر چائنہ میڈیا گروپ کا سپرنگ فیسٹیول

  



لاہور(پ ر)نئے چینی سال کا آغاز جدید سہ جہتی ٹیکنالوجی کیساتھ کیا گیا۔ نئے چینی سال کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہو چکا ہے۔اس مناسبت سے چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے سپرنگ فیسٹیول گالا 2020ء کا انعقاد کیا گیا جس میں 5Gاور ڈرونز سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال نے ایک سماں باندھ دیا۔ اس گالا میں دور حاضر اہم معاشرتی موضوعات کو مدنظر رکھا گیا۔رواں سال سپرنگ فیسٹیول گالا میں پہلی بار سہ جہتی رقص کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ فضا میں معلق سکرینز کی ٹیکنالوجی سے چاروں سمتوں میں 360 ڈگری کے خوبصورت مناظر اور ناظرین کی حقیقی زندگی میں تھری ڈی مناظر ایک نیا اور منفرد تجربہ ثابت ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1