الخدمت یوتھ گیدرنگ کے کامیاب انعقاد پر مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب

الخدمت یوتھ گیدرنگ کے کامیاب انعقاد پر مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب

  



لاہور)پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت ہونے والی تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کے کامیاب انعقاد پر یوتھ گیدرنگ کی تمام مینجمنٹ ٹیم کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، سیکرٹری جنرل شاہد اقبال، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد، الخدمت لاہورکے صدر عبدالعزیز عابد،یو سی پی کے وولنٹیرڈیپارٹمنٹ سے حماد الرحمن،سپیریئر یونیورسٹی سے عثمان صادق، مختلف یونیورسٹیوں سے یوتھ ایمبیسڈرزسمیت الخدمت ذمہ داران نے شرکت کی۔ سید احسان اللہ وقاص نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم الشان تقریب کے کامیاب انعقاد پر تمام یوتھ ایمبیسڈرز سمیت الخدمت کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔ آپ نوجوان الخدمت کا ہر اول دستہ ہیں اور ان کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہی ہے کہ تیسری بار اتنی شاندار یوتھ گیدرنگ کا انعقاد ممکن ہوا۔

تقریب میں الخدمت رضاکار پروگرام سے سعد مرتضیٰ نے یوتھ گیدرنگ کے حوالے سے ایک تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی۔ تقریب کے اختتام پرالخدمت یوتھ ایمبیسڈرز اور الخدمت کے ٹیم ممبران میں اعزازی شیلڈ ز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1