روس پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے ویزا پالیسی نرم کرے‘ میاں ارشد اقبال

روس پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے ویزا پالیسی نرم کرے‘ میاں ارشد اقبال

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سینیئر نائب صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ روس پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لیے ویزا پالیسی نرم کرے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو پاکستان اور روس کے مابین 500 ملین امریکی ڈالر کی تجارت ہورہی ہے بڑھتی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

ہوئی اکنامی میں سرمایہ کاری کے بیشمار مواقع موجود ہیں اور پاکستان 60 فیصد نوجوان طبقہ رکھتا ہے ہم روسی سرمایہ کاروں کو تمام شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں روسی تجارتی نمائندہ مسٹر یوری کازلو سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر شاہد حسن،محمد طارق خان،سید ثاقب علی،محمد شفیق موجود تھے میاں راشد اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب زرعی اعتبار سے ذرخیز خطہ ہے اور ملکی آبادی کے تین حصے اس شعبہ سے منسلک ہیں اور جی ڈی پی کا 23 فیصد حصہ شعبہ زراعت سے ملتا ہے ملتان ایوان تجارت و صنعت اس شعبہ کی بہتری اور پروموشن کے لیے بھی کوشاں ہے ملتان ایوان کی کوششوں سے ملتان میں ایگرو فوڈ فسیلٹی سنٹر قائم ہوا جس سے بزنس کمیونٹی اس شعبہ میں سرمایہ کاری کررہی ہے انہوں نے کہا کہ روس اپنے تجارتی وفود پاکستان بھیجے ہم بھی اپنا مقامی تجارتی وفد روس بھیجیں گے اس سلسلہ میں روس انتظامات کرے انہوں نے مزید کہا کہ روس باقاعدہ بنکنگ سسٹم اور ایل سی مسائل کا حل کرے جو پاکستان اور روس کے مابین تجارت میں رکاوٹ کی بڑی وجہ ہے تجارتی نمائندہ مسٹر یوری کازلو نے کہا کہ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اس سے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے روس کے بنکس پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں اس سلسلہ میں ہم پابندیوں سے آزاد بنکوں کی لسٹ فراہم کریں گے کرنسی کے لیے جس طرح پاکستان چائنہ معاہدہ ہوا ہے اسی طرح پاکستان بھی روس سے کرنسی کے حوالہ سے معاہدہ کرے انہوں نے ملتان کی بزنس کمیونٹی کو ملتان ایوان کے زریعے روس کے شہروں میں چھ جون کو سینٹ برگ میں اکنامک فورم اور 7 سے 10 جولائی تک اسٹین برگ میں تجارتی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی محمد طارق خان نے کہا کہ ملتان کاخطہ آم کے حوالہ سے زرخیز ہے اور ملکی پیداوار کا 72 فیصد پیدا کرتا ہے اور روس کو بھی برآمد کرتا ہے اس سلسلہ میں آموں کی برآمدات میں دلچسپی رکھنے والے روس کے درآمد کنندگان کی فہرست دی جائے اس موقع پر روسی مہمان کو سینیئر نائب صدر ایوان میاں راشد اقبال نے ایوان کا نشان بھی پیش کیا

مزید : ملتان صفحہ آخر