میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 111بجلی چوروں کو رگڑا‘ بھاری جرمانے عائد

میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 111بجلی چوروں کو رگڑا‘ بھاری جرمانے عائد

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 111بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ44ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26 لا کھ45ہزار روپے جرمانہ عائد۔23جنوری 2020?ء کو ملتان میں 12گھریلوصارفین کو 11716یونٹس چوری کرنے پر253920 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 23 گھریلواورکمرشل صارفین کو26819یونٹس چوری کرنے پر417217 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 9 گھریلوصارفین کو8602 یونٹس چوری کرنے پر166658(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

روپے جرمانہ، بہاولپور میں 4گھریلوصارفین کو5460یونٹس چوری کرنے پر84542 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 14 گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو14174یونٹس چوری کرنے پر232034روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو5520 یونٹس چوری کرنے پر89000 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 17 گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو38629یونٹس چوری کرنے پر798149روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 9 گھریلوصارفین کو8718یونٹس چوری کرنے پر191462روپے جبکہ خانیوال میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو24366 یونٹس چوری کرنے پر462925 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

جرمانے

مزید : ملتان صفحہ آخر