تونسہ میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح‘ لوگوں میں خوشی کی لہر

تونسہ میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح‘ لوگوں میں خوشی کی لہر

  



تونسہ شریف (نمائندہ پاکستان)وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی اور فوکل پرسن سردار طاہر خان بزدار نے کیا لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار علاقے کی تعمیروترقی کے لیے تمام تر اقدامات کررہے ہیں،پاسپورٹ آفس ایک ایسا تحفہ ہے جو مدتوں یہاں کے عوام کی خدمت کرتا رہے گا اسکے علاوہ علاقے کی ترقی کے لیے مذید منصوبے بھی لائے جارہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب خطے کی ترقی کے لیے تمام تر اقدامات کررہے ہیں،اس سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ چوہدری نوید دیرتھ نے کہا کہ ستر سالہ پسماندگی کے خاتمے کا وقت آچکا ہے وزیراعلیٰ پنجاب انتہائی خلوص کے ساتھ علاقے کی ترقی کے لیے اقدام کررہے ہیں یہ منصو بہ جسکا آج افتتاح کردیا گیاہے یہاں کے مکینوں کے لیے وزیراعلیٰ کا عظیم تحفہ ہے جسکی وجہ سے یہاں کے مکین نہ صرف سفر کی صعوبتوں سے بچ جائیں گے بلکہ دیگر مشکلات سے بھی نجات مل جائے گی،اس موقع پر پاسپورٹ آفس کے اہلکار سکندر سیال نے کہا کہ تونسہ کے مکینوں کے لیے یہ آفس ایک لاجواب تحفہ ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے علاقے کے ساتھ کس قدر مخلص ہیں،یہاں آنے والے ہر شخص کومکمل پروٹوکول ملے گا،اس موقع پر سابق ایم پی اے سردار ممتاز خان بھٹو،سردار حفیظ اللہ میرانی،پیر بشیر جعفر،سعید اللہ گاڈی،سردار طیب سانگھی،سردار امیر الحسن سانگھی،وکلاء برادری،میڈیا نمائندگان و شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی

مزید : ملتان صفحہ آخر