حکومت مسائل سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے‘ سمیع الحسن گیلانی
اوچ شریف(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے گیلانی ہاوس میں سابق چئیرمین یو سی (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
چناب رسول پورسردارجلیل خان اور سماجی رہنما مہر احمد شیر کاٹھیہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 174 میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے ریسکیو1122تمام سڑکوں کی تعمیر پل للو والی ڈبل پل اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ تک دو رویہ سڑک کی تعمیر مختلف علاقوں میں سیوریج لائن اور مین سڑک کی تعمیر جمال درویش ناصر ٹاون میں بھی سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر کام شروع کر دیا گیا ہے اوچ شریف کے مختلف محلہ جات میں سیوریج سولنگ ٹف ٹائل جیسے منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان ملکی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آج ملک بے شمار بحرانوں کا شکار ہے ملک کو لوٹنے والے بہت آئے ہیں لیکن پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے کسی نے نہیں سوچا ہے انہوں نے کہا موجودہ تحریک انصاف کی حکومت تمام تر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی ہو گئی بے بنیاد پروپیگنڈوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔
سمیع الحسن