حکومت غلط اعداد وشمار کا سہارا لیکر وقت گذار رہی ہے‘ محمد ارتضیٰ ہاشمی

حکومت غلط اعداد وشمار کا سہارا لیکر وقت گذار رہی ہے‘ محمد ارتضیٰ ہاشمی

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء وسابق ایم پی اے مخدوم محمدارتضیٰ ہاشمی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

خان کی حکومت ڈیلی ویجزپرچلائی جارہی ہے، حکومت کی نالائق ٹیم گزشتہ 25، 30 سالوں میں نہیں دیکھی، ان کے وزراء آئے روزشرمندگی کاباعث بن رہے ہیں، انہوں نے پہلے کچھ نہیں کیااب کیاکریں گے، ٹرانپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے کرپشن کرپشن کاواویلہ کرنے والوں کاپول کھول کے رکھ دیاہے، ڈسٹرکٹ پریس کلب میں نومنتخب صدرڈاکٹرمحمدممتازمونس اوردیگرعہدیداران کومبارک باددینے کے بعداظہارخیال کرتے ہوئے مخدوم محمدارتضیٰ ہاشمی نے کہاکہ کارکردگی کے غلط اعدادوشمارکاسہارالے کروقت گزاراجارہاہے، پنجاب میں کمزورسیٹ اپ اس لیے بنایاگیاہے کہ پس پردہ انہی بااثرافرادکوسپیس ملتی رہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوان کی کمزوری ہی بچارہی ہے، آٹے چینی کے بحران پرقابوپاناان کے بس کی بات نہیں، مخدوم خسروبختیارنے جنوبی پنجاب صوبہ محازبناکرلوگوں نے بے یقینی پیداکی، اعتمادنہ ہونے پرانہیں پذیرائی نہیں مل سکی یہ صوبہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، پیپلزپارٹی کی خارجہ پالیسی پاکستان کے مفادمیں تھی، مخدوم محمدارتضیٰ ہاشمی نے پریس کلب کی نئی باڈی کومبارک باددی اوراپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔ اس موقع پرسینئر نائب صدرعرفان الحق ملک، جنرل سیکرٹری رانامحمدعثمان، چوہدری فاروق ریاض، جاویداقبال صائمہ گل خان، طارق محمود، حافظ فلک شیرسندھو،عمران احمدمقصود، فیضان گھلو، محمدصادق ضیاء ودیگرموجودتھے۔

ارتضی

مزید : ملتان صفحہ آخر