محکمہ ریلوے: انتظامیہ عارضی ملازمین کی تفصیل جمع کرنے کیلئے سرگرم

محکمہ ریلوے: انتظامیہ عارضی ملازمین کی تفصیل جمع کرنے کیلئے سرگرم

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزارت ریلوے کی ہدائت پرڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے تمام عارضی(ٹی ایل اے) (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

بنیادوں پرکام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات اکٹھی کرناشروع کردی ہے۔اس سلسلہ میں ڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے شعیب عادل نے تمام ڈویژنل واسسٹنٹ افسران کوہدائت کی ہے کہ وہ اپنے شعبوں میں کام کرنے والے ٹی ایل اے سٹاف کاعہدہ،نام،ولدیت،قومی شناختی کارڈنمبرفوری طورپرڈویژنل سپرٹننڈنٹ آفس کوجمع کراوئیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے نے چندماہ قبل اعلان کیاتھاکہ وہ ایک ماہ کے اندرٹی ایل ملازمین کومستقل کردیں گے تاہم تاحال اس پرعلمدآمدنہ ہوسکاہے اب تمام ڈویژنون کوعارضی ملازمین کاریکارڈمہیاکرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

جمع

مزید : ملتان صفحہ آخر