کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں‘ 5فروری کو یوم سیاہ منانے کافیصلہ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں‘ 5فروری کو یوم سیاہ ...

  



ملتان‘ ڈیرہ‘ لیہ(نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ملتان کا اجلاس، کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کے خلاف 5 فروری کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ احتجاجی ریلی اور جلسہ منعقد کیا جائیگا تفصیل کے مطابق پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ملتان کا اجلاس گزشتہ روز صدر جنوبی پنجاب ملی لیں ر نوازچدھڑ کی سربراہی میں منعقد ہوا،اجلاس میں سید سلیم چشتی اور ظہور خان مہمان خصوصی تھے،اجلاس میں ریلوے سے محمد مشتاق، پاور لومز ورکر یونین سے یوسف انصاری، مسلم یوتھ آگنائزیشن سینعمان شیخ, رکشہ ڈراؤر ایسوسی ایشن سے عاصم بھٹی، پی ڈبلیو ڈی سے شبیر گجر چوھدری علیم اور ظہور احمد خان اور واپڈا پیغام یونین سے اے ڈی ساجد نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا 5 فروری کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا،ملی لیبر فیڈریشن احتجاجی ریلی بھی نکالے گی اجلاس میں اس امر پر افسوس کاا ظہار کیا گیا کہ کشمیر میں کرفیو کو لگے 173 دن گزرنے کے باوجود بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور عالمی ادارے صرف قراردادوں کو پاس کرنے کے علاوہ کچھ کرنے کو تیار نہیں ہیں، شرکا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارت کو ٹوٹتے دنیا دیکھے گی،وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے شہدا کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر آزاد ہو گا، اجلاس کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی گئی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں گو رنمنٹ گر لز ڈگری کا لج میں احتجاج ریکا رڈ کروانے کے لئے ریلی نکا لی گئی۔ ریلی کی قیا دت اے سی نیا ز احمد مغل اور ڈی ڈی کا لجز عمیر عاصم نے کی۔ پر نسپل رضیہ سلطا نہ، سٹاف اور طا لبا ت کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ طا لبا ت نے اس موقع پر کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی کے نعروں پر مبنی پلے کا رڈز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مودی کے ظلم وجبر کے خلاف نعرے بھی لگا ئے گئے۔ ریلی سے خطا ب کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر نیا ز احمد مغل نے کہا کہ پا کستا ن اور کشمیر کا رشتہ اٹوٹ ہے کشمیر یوں پر ہو نے والے ظلم و جبر کے خلا ف اخلا قی اور سفارتی کو ششیں ضرور رنگ لا ئیں گی۔ ریلی سے ڈی ڈی کا لجز عمیر عاصم نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیر کی حق خودارادیت ایک اٹل حقیقت ہے اور انڈیا کو یہ حق دینا ہو گا بعد ازاں اے سی نے طا لبا ت کو کلین گرین مہم او ر چمکے گا لیہ کے سلو گن کی افادیت بتاتے ہو ئے کہا کہ طا لبا ت اس مہم میں ہما ری سفیر ہیں اور ہم لیہ کو پنجا ب کا بہترین ضلع بنا ئیں گئے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یک جہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔مرکزی ریلی کچہری چوک ڈیرہ غازی خان سے نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کی۔اسی طرح کوٹ چھٹہ میں بھی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد نے کی۔ریلیوں کے شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔استحکام پاکستان،ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا ئیں کی گئیں۔

فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر