اٹلی کا ملتان والڈ سٹی پراجیکٹ کیلئے مزید 45کروڑ روپے دینے کا اعلان،تاریخی مسافر خانے کا بھی افتتاح

اٹلی کا ملتان والڈ سٹی پراجیکٹ کیلئے مزید 45کروڑ روپے دینے کا اعلان،تاریخی ...

  



ملتا ن (نیوز رپورٹر) پاکستان میں ا ٹلی کے سفیر سٹیفانوپونٹیکانونے کہاہے کہ اٹلی پا کستان کے سا تھ مل کر سیاحت کے فر و غ کے لیے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کا م کررہاہے۔کسی بھی ملک کی معیشت پرسیاحت کے مثبت اثرا ت مرتب ہو تے ہیں۔ پاکستان میں ثقا فتی اور مذ ہبی سیا حت کے فر و غ کے و سیع مواقع موجود ہیں۔یہ بات انہوں نے ملتان کے دورہ کے دوران ڈ پٹی کمشنر آ فس میں چیئرمین والڈسٹی پرا جیکٹ ندیم قریشی اورڈپٹی کمشنرملتان عامرخٹک سے ملاقات اورصحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔ اطا لو ی سفیرنے کہا کہ اٹلی جی ڈ ی پی کا 15 فیصد سیاحت سے حاصل کرتا ہے۔ملتان والڈسٹی پراجیکٹ پر دوبارہ کا م شروع کیا جارہاہے اوراس سلسلہ میں ماسٹر پلان پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی حکومت ملتان میں چلڈرن کمپلیکس ہسپتال میں بھی بچوں کی بیمار یوں کی روک تھام کے لیے کام کرنا چاہتی ہے۔پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے بھی اٹلی کی حکومت ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔چیئرمین والڈ سٹی پراجیکٹ ند یم قریشی نے کہا کہ وزیراعظم پا کستان عمران خان پاکستان میں تاریخی اور مذہبی مقامات کے ذر یعے سیاحت کے فروغ کے لیے کو شاں ہیں۔ملتان اپنے تاریخی ورثہ اورمیٹھے رسیلے اورذائقہ دارآموں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ ملتان کی تہذیب 5 ہزار سال پرا نی ہے اوراس شہر میں قدیم تہذ یب کی کئی نشانیاں پائی جاتی ہیں۔مد ینتہ ا لاولیاء ہونے کی و جہ سے یہ ایک پرامن شہر ہے۔اس شہر میں سیاحت کے لیے کئی مقامات اور اہم مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ والڈسٹی ملتان کی تاریخی حیثیت کو محفوظ رکھنے کے لیے اٹلی کی حکومت کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو مکمل کریں گے۔ڈ پٹی کمشنر عامر خٹک نے اطالوی سفیر کو ملتان آ مد پر خو ش آ مدید کہا۔انہوں نے بتا یا کہ ضلعی انتظامیہ والڈسٹی پرا جیکٹ کے سیکنڈ فیز پر کام کے لیے پرعزم ہے اور شفاف طریقے سے کام کرنے پریقین رکھتی ہے۔ملتان میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھی کام کر نے کی ضر ورت ہے۔والڈسٹی کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مؤثر اورمنظم انتظامات کئے جارہے ہیں۔ملتان کی عوام تاریخی ورثہ کومحفوظ رکھنے کے لیے اٹلی کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ڈ پٹی کمشنر عامر خٹک نے اطالوی سفیر اور ان کے وفد میں شامل ارکان کو تحائف پیش کیے۔بعد ازاں اطالوی سفیر نے چیئر مین والڈسٹی ندیم قریشی اور ڈ پٹی کمشنر عامر خٹک کے ہمراہ تا ریخی مسافر خانہ دربار موسیٰ پا ک شہید کا افتتاح کیا۔وہ والڈ سٹی پراجیکٹ کے دفتر گھنٹہ گھربھی گئے جہاں انہوں نے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاک اٹلی تعاون کے تحت اس تاریخی ورثہ کی بحا لی کے لیے 25 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔تاریخی دروا زہ حرم گیٹ اور مسافر خانہ کی اصل حالت میں بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔صرافہ بازار کی بحالی کا کام ابھی باقی ہے۔پراجیکٹ کے پاس 8 کروڑ روپے کے فنڈز موجود تھے۔تاریخی ور ثہ کی بحالی کے کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مینجمنٹ کمیٹی کا اجلا س بلانے کی ضر ورت ہے۔اطالوی سفیر نے والڈسٹی پرا جیکٹ کے لیے مز ید 45 کروڑ رو پے فراہم کرنے اور گھنٹہ گھر میں پاک اٹالین ریسورس سنٹر قائم کر نے کا اعلان کیا۔ ریسورس سنٹر میں ہنر مندوں کو کاروبار کے موا قع میسر آسکیں گے اور سنٹر کے ذریعے پاکستان اور اٹلی کے مابین تجارت میں بھی آسانیاں پیداہوں گی۔انہوں نے مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد کرانے کاوعدہ کیاانہوں نے بتایا کہ اطالوی حکو مت پہلے لاہور اورپشاور میں کام کررہی تھی اب ساری توجہ ملتان کے تاریخی ورثہ کی بحالی پر مر کوزہوگی۔اس سلسلہ میں ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔گھنٹہ گھر کی عمارت میں آمد پر اطالوی سفیر اورانکی اہلیہ کو ملتان کی ثقافتی اجرک پہنائی گئی۔بعد ازاں اطالوی سفیر اور انکے وفد نے حضرت شاہ رکن عالم اور حضر ت بہاؤالدین زکریا کے مزارات پر حاضری دی اور کرافٹ مارکیٹ اور دمدمہ کا دورہ کیا۔

اطالوی سفیر

مزید : ملتان صفحہ آخر