مہنگائی میں 19.69فیصد اضافہ گھریلو بجٹ درہم برہم‘ غریبوں کی چیخیں
ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق23جنوری2020ء کو(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 19.69فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ9اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں چینی،واشنگ سوپ،چکن (زندہ)، خوردنی تیل،خشک دودھ،ویجیٹیبل گھی، دال پلیٹ،دال مسور،آگ جلانے والی لکڑی،دال مونگ،دال ماش،چائیکاکپ، بیف،،دال چنا اورگڑکی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر،پیاز، انڈہ (فارمی)،ایل پی جی (سلنڈر)،ا?لو،ا?ٹا،لہسن،چاول باسمتی(ٹوٹا)،کیلاکی قیمتوں میں کمی جبکہ ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول،گھی(کھلا)، موٹا لٹھا،کوکنگ آئل، بیف پلیٹ، جارجٹ، دودھ(تازہ)،مٹن،الیکٹرک چارجز، انرجی سیور،ڈبل روٹی،چاول اری (6)، دہی، صابن،سگریٹ، ماچس،چائے، نمک،لان(کپڑا)،گندم، سرخ مرچ (پسی ہوئی)،مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
اضافہ