کسٹم ٹیم کا لودھراں میں چھاپہ‘ ساڑھے 7کروڑ کی چھالیہ ضبط

کسٹم ٹیم کا لودھراں میں چھاپہ‘ ساڑھے 7کروڑ کی چھالیہ ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)کسٹم کلکٹریٹ ملتان کی انٹی سمگلنگ ٹیم نے لودہراں میں بڑا آپریشن کرکے ساڑھے7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط کرلی کسٹم ذرائع کے مطابق انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کے انسپکٹرز عبدالصمد اور محمد عمیر نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر جلالپور(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

روڈ پر کلو والا کے قریب مقامی پولیس کے ہمراہ ایک آئل مل کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے 25 ٹن وزن کے 758 بیگ غیر ملکی چھالیہ قبضہ میں لے لی ہے ذرائع کے مطابق ضبط کی گئی چھالیہ کی مالیت قریباً ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد ہے چھاپہ کے دوران پکڑے گئے سامان کی مالیت 5 کروڑ اور ٹیکس کی مد میں اڑھائی کروڑ روپے بتائی گئی ہے جو 3 ٹرکوں پر لوڈ کرکے ملتان کسٹم وئیر ہاوس منتقل کردی گئی ہے واضح رہے کہ ایک آپریشن کے دوران قبضہ میں لی گئی چھالیہ کی یہ سب سے بڑی مقدار ہے کسٹم کلکٹر محمد سلیم‘ایڈیشنل کلکٹر علی عباس گردیزی اور ڈپٹی کلکٹر مقبول احمد نے اس کامیاب کارروائی پر انٹی سمگلنگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
چھاپہ