رشوت وصولی پر ماڈل تھانہ عبدالحکیم میں تعینات اے ایس آئی معطل

رشوت وصولی پر ماڈل تھانہ عبدالحکیم میں تعینات اے ایس آئی معطل

  



عبدالحکیم (نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر) ڈی پی او خانیوال نے رشوت لینے پر ماڈل تھانہ عبدالحکیم میں تعینات اے ایس آئی کو معطل کر دیا تفصیل کے مطابق ہیڈ ماسٹر میاں عمر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

انگلش میڈیم سکول گوبند گڑھ عبدالحکیم میں کھڑے سر سبز بھاری بھرکم تناور درخت چوری کاٹ کر فروخت کیلئے لیجا رہا تھا کہ اہل اعلاقہ کی طرف سے اطلاع دینے پر پولیس ماڈل تھانہ عبدالحکیم کے اے ایس آئی محمد اسلم بھٹی نے موقع پر پہنچ کر واردات کو ناکام بناتے ہوئے مال مسروقہ کو تحویل میں لے لیا تھا بعد ازاں ہیڈ ماسٹر میاں عمر کی طرح سے مننت سماجت اور بھاری نذرانہ وصول کر کے چھوڑ دیا تھا جس کی خبر روز نامہ پاکستان نے شائع ہوئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے رشوت لینے پر اے ایس آئی محمد اسلم بھٹی کو معطل کر کے ڈی ایس پی کبیروالہ شمس الحق کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے تین دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے عبدالحکیم کے عوام نے ڈی پی او خانیوال کی کوشش رشوت سے پاک پنجاب کے فیصلے کو سراہا ہے۔

ردعمل

مزید : ملتان صفحہ آخر