اڈا ذخیرہ‘ شوہر نے بیو ی مار ڈالی‘ 5روز ڈرامہ کے بعد ملزم گرفتار

اڈا ذخیرہ‘ شوہر نے بیو ی مار ڈالی‘ 5روز ڈرامہ کے بعد ملزم گرفتار

  



اڈا ذخیرہ (نامہ نگار) اڈا ذخیرہ بد چلنی کا الزام لگا کر شوہر نے اپنے رشتہ داروں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

کی مدد سے دو ماہ کی حاملہ بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا ملزم پانچ روز تک ارم بی بی کے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کا ڈارمہ کرتا رہا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے نعش کو بر آ مد کر لیا۔ تفصیل کے مطابق اڈا ذخیرہ کے نواحی چک نمبر 233ڈبلیو بی بستی حافظ آباد کے رہائشی بلال حسین ولد خادم حسین قوم بھٹی کی شادی چار سال قبل ارم بی بی سے ہوئی جس سے ایک بیٹا بھی پیدا ہو ا ملزم بلال کو اپنی بیوی ارم کے چال چلن پر شک تھا جس وجہ سے اکثر گھر میں جھگڑا بھی رہتا تھا 19جنوری کو منصوبے کے تحت ملزم بلال نے اپنے بھانجے طارق اور رشتہ داروں اللہ دتہ،زبیدہ بی بی کے ہمراہ ارم بی بی کا چھریوں سے گلا کاٹ کر اسے بے دردی سے قتل کر دیا اور گھر کے قریب ریت کے ٹیلوں میں لے جا کر نعش کو دبا دیا اور اپنے سسرال والوں کو اطلاع کر دی کہ ارم بی بی اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی ہے پانچ روز تک ملزم یہ ڈارمہ کرتا رہا شک پڑنے پر اہل علاقہ اور رشتہ داروں نے بلال سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کرنا تسلیم کر لیا جس پر فورا پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر ایس پی لودھراں سید عباس شاہ،ڈی ایس پی دنیا پور غلام دستگیر خاں اور ایس ایچ او تھانہ صدر دنیا پور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے ملزم بلال کر گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مقتولہ ارم بی بی کی نعش کو ریت کے ٹیلوں سے بر آمد کر لیا اور پوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی 231میں بھجوا دیا ملزمان نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سر کو دھڑ سے الگ کر دیا تھا

مزید : ملتان صفحہ آخر