شجاع آباد‘ غنڈوں کا پرائیویٹ سکول پر دھاوا‘ ٹیچرز‘ سٹوڈنٹس آوٹ
شجاع آباد (تحصیل رپورٹر) شجاع آباد کے علاقے کھاکھی پنجانی میں بااثر افرادنے غنڈہ گردی سکول ٹائم میں سینکڑوں طلبا اور سٹاف کو نجی سکول سے نکال دیاگیا اور طلبا اور ورثا کے ساتھ مارپیٹ بھی کی جس سے پورے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اہل علاقہ سمجھے شاہد سکول میں دہشت (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
گرد آگئے جس پر والدین اپنے بچوں کو لینے کے لیے پیدل دوڑتے ہوئے سکول پہنچ گئے اور خوف کے مارے ننھے بچوں کولیکر گھرجب پہنچے تو مائیں اپنے بچوں کو گلے لگا کر روتی رہیں جبکہ نجی سکول کے پرنسپل مظہر نے صحافیوں کو بتایاکہ میں سکول کی بلڈنگ کرائے پر لی ہوئی ہے اور معاہدہ کے مطابق ابھی بلڈنگ میرے پاس ہے بلڈنگ مالک نے غنڈوں کے ہمراہ ہم سے زبردستی سکو ل خالی کرالیا ہے جس سے پورے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ذرائع کے مطابق واقعے کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی ملتان نے بھی واقع کا نوٹس لے لیا ہے سکول پرنسپل کی درخواست پر واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس نے بھی کاروائی شروع کردی ہے۔
آوٹ