ترقیاتی سکیمیں‘ رانا قاسم نون کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کو 30سے زائد ورکرز کی لسٹ ارسال
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم این اے رانا قاسم نون نے ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے لوکل گورنمنٹ ملتان کوترقیاتی سکیمیں چیک(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
کرنے کیلئے پی ٹی آئی رہنماوں کی لسٹیں فراہم کردی ہیں اور ہر یونین کونسل میں مذکورہ پی ٹی آئی رہنما ترقیاتی سکیموں کا معیار چیک کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ایم این اے رانا قاسم نون نے لوکل گورنمنٹ ملتان کو لیٹر پیڈ پر 30سے زائد مقامی ورکرز کی لسٹ بھیجوا دی گئی ہے، جس میں مذکورہ رہنماوں کے موبائل نمبرز اور ایڈریس فراہم کئے گئے ہیں تاکہ ٹھیکہ دار اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ رابطہ کرکے ترقیاتی سکیمیں شروع کروا سکیں اور معیار چیک کروا سکیں۔
ارسال