نشتر میں پی ایم اے کا ہنگامی اجلاس‘ ہیلتھ ملازمین پر الزامات کی بوچھاڑ‘ دھرنا دینے کا اعلان

نشتر میں پی ایم اے کا ہنگامی اجلاس‘ ہیلتھ ملازمین پر الزامات کی بوچھاڑ‘ ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹرمسعوالرؤف ہراج کی قیادت میں منعقد ہوا،جس میں محکمہ صحت کے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کرپٹ اکاؤنٹنٹ انجم نذیر و دیگر کے خلاف اہم امور زیر بحث لائے گئے ہیں۔ اجلاس میں موجود جنوبی پنجاب اور ملتان کے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹروں نے محکمہ صحت ملتان کے ہیلتھ دفتر کے کلرک انجم نذیر کی کرپشن کے خلاف ایفی ڈیوٹ جمع کروائے جبکہ اس موقع پر اعلان کیا گیا ک کرپٹ کلریکل اسٹاف کے خلاف اینٹی کرپشن دفتر سے رجوع کیا جائیگا جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے الاونسز کے حوالے سے بولے گئے جھوٹ پر شدید مزمت کی گئی اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس دفتر سے رابطہ کیا گیا جہاں سے بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کسی ڈاکٹر کے الاؤنس کا چینج فارم تاحال فراہم نہیں کیا گیا،حالانکہ محکمہ صحت ملتان نے مختلف بہانوں کی وجہ سے ٹی ایچ کیو اور رورل ہیلتھ سنٹر سے بیشمار آفیسرز ،سٹاف و کلرکس کو سیکرٹری کے احکامات کے باوجود تاحال زبانی آرڈرز پر جنرل ڈیوٹی پر رکھا ہوا جسکی لسٹس تیار کر کے سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا رہے ہیں،جبکہ ضلع ملتان کے ڈاکٹرز وسائل کی کمی کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر بھرپورمریضوں کی خدمت کر رہے ہیں جنکو خراج تحسین پیش کیا گیا،اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹر سوموار کو احتجاج کریں گے اور کام کا بائیکاٹ کریں گے اگر مطالبات منظور کرتے ہوئے الاونس ہاوس رینٹ سمیت دیگر کی فراہمی کا نوٹس نہ لیا گیا تو محکمہ صحت ملتان دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا جائے گا۔۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر