کرپشن‘ عالمی ادارے کی رپورٹ سے تبدیلی سرکار بے نقاب ہوگئی‘ محمد نواز ناجی

کرپشن‘ عالمی ادارے کی رپورٹ سے تبدیلی سرکار بے نقاب ہوگئی‘ محمد نواز ناجی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ ملک پرمسلط کرپٹ ٹولہ کے باعث(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہواہے جس کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتاہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم خوداس بات کاچرچا کرتے رہے ہیں کہ ملک کے حکمران کرپٹ ہوں توملک میں کرپشن ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ جب مثبت رپورٹوں کاکریڈٹ عمران خان خودلیتے ہیں توٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کاکریڈٹ بھی انہیں ہی جاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کوچور کہنے والے اب اس رپورٹ پرکسے چورکہیں گے انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے کی رپورٹ نے تبدیلی سرکارکوبے نقاب کردیاہے اوراب تو وزراء بھی اپنی حکومت پرکرپشن کے الزامات عائدکررہے ہیں پی ٹی آئی حکومت کونااہلی عیاں ہوچکی ہے نوازناجی نے کہاکہ ملک کوبحرانوں سے نکالنے اورکرپٹ پریکٹس سے نجات کیلئے اسے چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرناہوگاحکمران اب توجنوبی پنجاب صوبہ سے بھی راہ فراراختیارکرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ بہاولپورصوبہ فوری بحال کیاجائے اورتوڑے گئے بلدیاتی ادارے بحال کیے جائیں۔

نواز ناجی

مزید : ملتان صفحہ آخر