اپوزیشن حکومت کیخلاف تحریکیں چلانے کے بجائے انتظار کرے‘ خاور علی شاہ

اپوزیشن حکومت کیخلاف تحریکیں چلانے کے بجائے انتظار کرے‘ خاور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+نواں شہر سیداں +اڈا کوٹ بہادر (نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) حکو مت کے موثر اقداما ت کے باعث کرپشن میں نمایاں کمی واقع ہو ئی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مفروضوں پر مبنی ہے، پی ٹی آئی دور حکو مت میں بے رحمانہ احتساب کا آغاز کیا گیا، شفاف احتساب ملکی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ترقی کا ضا من ثابت ہوگا، اپوزیشن کے احتساب کے فرار کے ڈرامے ناکام ثا بت ہوں گے، موجودہ حکومت غربت کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، عام آدمی کی مشکلات کو کم اور انہیں ر یلیف دینا پاکستان تحریک انصاف حکو مت کا مشن ہے، ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی، قائد سید گروپ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ مفروضوں پر مبنی او حقائق کے بلکل برعکس ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکو مت موثر اقداما ت کے باعث کرپشن کے ناسور پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا سابق حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک بیرو نی مقروض ہوگیا جس وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا جسکا منفی اثر برا ہ اثر ہر پاکستانی شہری پر پڑا، انہوں نے کہا کہ حکومت کے جاری اقدامات کی بدولت ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے جس سے مہنگائی میں کمی آئے گی، انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست اور افواہوں سے منتخب عوامی حکومت کو ختم نہیں جاسکتا، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو حکو مت کے خلاف تحریکیں چلانے کی بجائے اگلے انتخابات تک چین سے بیٹھ کر انتظار کرنا چاہیئے۔
انتظار