سٹوڈنٹس کی صلاحتیں اجاگر کرنے کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

سٹوڈنٹس کی صلاحتیں اجاگر کرنے کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں‘ ڈاکٹر اطہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ ) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ طلباء نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کریں۔اس سے اُن کی قائدانہ صلاحیتیں اُجاگر ہوں گی اور وہ عملی زندگی میں کامیابی اور اعتماد سے قدم رکھ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

سکیں گے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی طلبہ وطالبات کی11سوسائٹیوں کے ایڈوائزرز، کوایڈوائزرز اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہاول پور جاوید اقبال چوہدری اور سابق مبشر حسین خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ وائس چانسلر نے اپنے خطا ب میں کہا کہ جامعہ میں پہلی بار طلبہ وطالبات کے لیے سٹوڈنٹس سوسائٹیز کا آغاز کیا گیا ہے اور تقریبا ً 3ماہ کے عرصے میں ان سوسائٹیز کی تشکیل ہوئی۔ 2000سے زائد طلبہ وطالبات نے مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں دیں جن میں سے میرٹ کی بنیاد پر 165طلبہ وطالبات کا انتخاب کیا گیا۔ انہوں نے سوسائٹی،عہدیداران اور طلبہ وطالبات سے کہا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف پروگرام ترتیب دیں اور دیگر طلبہ وطالبات کو بھی ان میں شامل کریں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی نے طلباء سوسائٹیوں کی تشکیل اور اغراض ومقاصد بیان کیے۔