ملتان: مال وصولی کیلئے قصابوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز‘ افسر خاموش

ملتان: مال وصولی کیلئے قصابوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز‘ افسر خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان میں انفورسمنٹ انسپکٹرز کے اختیارات نہ ہونے کے باوجود رشوت کی وصولی کیلئے سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس ندیم گوندل اور الیاس قریشی نے شہر میں کریک ڈاون شروع کردیا ہے، سٹرکوں ، گلیوں میں جانور ذبح کرنیوالے قصائیوں سے کئی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
گناہ رقم وصول کرکے جیبوں میں ڈالناشروع کردی ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ندیم گوندل کو سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس تعینات کیاگیا ہے جبکہ سابق انفورسنمنٹ انسپکٹرز الیاس قریشی نے شہر بھر میں قصائیوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں ، قصائی محمد دلبر، دلشاد، منو قصائی نے کہا ہے کہ نئے سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس ندیم گوندل اور الیاس قریشی نے غیر قانونی طور پر قصائیوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے اور رقم کا تقاضا شروع کردیا ہے۔ گذشتہ روز ملتان شہر کے مضافات میں تین مقامات پر مختلف قصائیوں سے 50ہزار روپے سے زائد وصول کئے ہیں جو کہ غیر قانونی اقدام ہیں ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیم کسی بھی قانونی کے تحت کیش رقم وصول نہیں کرسکتی ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیمیں صرف قصائیوں کو سلاٹر ہاوس منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ ندیم گوندل اور الیاس قریشی نے کہا ہے کہ قصائیوں کے خلاف کاروائی میں ایف آئی آر نہیں دی گئی بلکہ جرمانے کئے گئے ہیں ، غیر قانونی سلاٹرنگ تک کاروائی نہیں رکے گی۔
خاموش