ڈیرہ میں کھلی کچہری‘ لوگوں کی شکایات پر سوئی گیس افسر طلب
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے ساتھ کارپوریشن کے دفتر میں کھلی کچہری لگائی۔مرد و خواتین سائلین کے مسائل (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
سن کر تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے.کھلی کچہری میں خواتین نے سوئی گیس اور پریشر میں کمی کی شکایات پیش کیں جس پرڈپٹی کمشنر نے سوئی گیس افسران کو طلب کرکے رپورٹ لی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا موقع پر حل تلاش کرکے داد رسی کرنا ہے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ درخواست گزاروں کو پیشرفت کے بارے میں باقاعدہ مطلع کیا جائے. انہوں نے درخواست پر سیوریج مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری طور پر پائپ لائن بچھانے کی ہدایات جاری کیں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ سیوریج اور صفائی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔عوام شہر کو صاف ستھرا بنانے میں تعاون کریں اس موقع پرایس پی حفیظ الرحمن بگٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی محمد اسد چانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، سی ای او تعلیم شمشیر احمد، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر مرید حسین،ایکسئین پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم اور دیگر افسران موجود تھے.
طلب