کوٹ ادو: پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہر بھر میں پینا فلیکس آویزاں

کوٹ ادو: پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہر بھر میں پینا فلیکس آویزاں

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں کی بے لوث جانی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہر بھر میں پینا فلیکس لگادیئے، شہر بھر میں بڑے پینافلیکسز کی بہار آگئی،محب وطن باشعور پاکستانی شہری افواج پاکستان کی محبت سے سرشار، اس بارے ملک بھر کے دیگر مختلف شہروں کی طرح تحصیل کوٹ ادو میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے شہریوں میں پاک فوج کی مقبولیت میں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، پاک افواج کے بہادر اور غیور بیلوث عظیم جانی قربانیوں کو خراج عقیدت اور پاک فوج کی اعلی پیشہ وارانہ کارکردگی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شہر بھر میں پینا فلیکسز آویزاں کئے ہیں جن میں شہداء اور افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت میں محبت کا اظہار کیا گیا ہے، کوٹ ادو شہر کے ہردلعزیز معروف عوامی و سماجی شخصیت ملک اختر حسین برار نے کوٹ ا دو شہر کے تمام بڑے چوکوں چوراہوں اور جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ بڑے بڑے سینکڑوں پینافلکس ہورڈنگز اور بینرز لگوائے ہیں جن میں انہوں نے دھرتی ماں پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم شہداء اور پاک فوج سے محبت اور چاہت کا اظہار کیا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوٹ ادو شہر میں پینا فلیکسز بینروں کی بہار آگئی ہے، تحصیل بھر میں پاک فوج کے غیر جانبدارانہ کردار اور جراتمندانہ موقف کو سراہا جارہا ہے جبکہ باشعور شہریوں میں پاک فوج کی مقبولیت اور محبت میں دن بدن غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے، ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں پاک فوج زندہ باد ریلیاں نکالے جانے کا بھی امکان ہے، دریں اثناء ملک اختر حسین ابرار نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج پاکستان دنیا کی نمبر ون بہادر اور بہترین فوج ہے جس نے دہشتگردی کی خوفناک جنگ میں وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان برداشت کرکے عالمی امن کو ممکن بنایا، بھیانک دہشت گردی اور دہشت گردوں کا صفایا کرکے عالمی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان اور اپنے ہمسایہ ممالک کو پرامن اورمحفوظ بنانے کا باوقار اعزاز حاصل کیا

آویزاں

مزید : ملتان صفحہ آخر