بہاولپور‘ پرائیوٹ سکول کی چھت گرنے سے 7سٹوڈنٹس‘ دو ٹیچر زخمی

بہاولپور‘ پرائیوٹ سکول کی چھت گرنے سے 7سٹوڈنٹس‘ دو ٹیچر زخمی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورمیں نجی تعلیمی ادارے کے کمرے کی چھت گرنے سے7 طلبہ اوردواساتذہ زخمی ہوگئے ایک طالبہ کی حالت تشویشناک ہے سکول کی رجسٹریشن کے وقت سکول کی خستہ حالی کاکوئی نوٹس نہ لیاگیا 24 جنوری بروز جمعتہ المبارک اندرون فریدگیٹ واقعے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

ایک نجی سکول بہاول پبلک سکول بہاولپورکے بالائی کمرہ کی چھت گرگئی جس کے باعث نچلے کمرہ کی چھت بھی گئی اوپرکے کمرہ میں جماعت ہشتم کے طلبہ تعلیم حاصل کررہے تھے جبکہ نچلے کمرہ میں نرسری کے طلبہ محوتعلیم تھے چھت گرنے سے زخمی ہونیوالے طالب علموں میں لنبی دختررضوان عمر7 سال ایان ولدجمیل عمر7 سال، عاطف خان ولدخالد عمر8 سال کوسین عباس ولدشہباز عمر 10 سال رملہ دخترکامران عمر8 سال اربیہ دخترعابد عمر8 سال رحمت عمران عمر8 سال ولی محمدولدمحمدناظم عمر9 سال، ایان ولدنذیراحمد عمر9 سال شامل ہیں جن میں لنبی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ دوٹیچرز اقرادخترخالد عمر23 سال اورذشیہ بھی زخمی ہوئیں ریسکیو1122 اورمقامی لوگوں نے زخمی بچوں کوبی وی ہسپتال پہنچایاخبرسن کربچوں کے والدین بھی پریشانی کی حالت میں سکول پہنچ گئے ایک کہرام کاسماں دیکھنے میں آیا بچوں کے والدین نے شدیداحتجاج کیااورسکول انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی مقامی پولیس اورڈپٹی کمشنر شوذب سعید، ڈی پی او صہیب اشرف سمیت انتظامی افسران موقع پرپہنچ گئے معلوم ہواہے کہ سکول کی عمارت نہایت بوسیدہ ہے لیکن رشوت اورچمک کے زورپرسکول کی رجسٹریشن کرائی گئی اوراس کیلئے محکمہ عمارات سے این اوسی بھی حاصل کیاگیا سکول کوفوری طورپرسیل کردیاگیاہے لیکن تاحال اس سلسلہ میں کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی والدین اوراہل علاقہ نے مطالبہ کیاہے کہ سکول کی رجسٹریشن کرنیوالوں اورسکول کی انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر