ملتان میں چوری‘ ڈکیتی کی 60وارداتیں‘ پولیس غائب‘ شہری خوفزدہ

ملتان میں چوری‘ ڈکیتی کی 60وارداتیں‘ پولیس غائب‘ شہری خوفزدہ

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی 60 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق زکریا پولیس کے علاقے میں ڈاکٹر منیبہ سے 36 ہزار روپے اور موبائل فون سیٹ چھین لیا لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے میں تین ڈاکوؤں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

نے عمار یاسر سے 15 ہزار روپے، زکریا پولیس کے علاقے میں قرت العین سے 30 ہزار روپے اور زیورات چھین لئے مظفر آباد پولیس کے علاقے سے عمر بخش کا موٹرسائیکل چھین لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے ایاز احمد کا موٹرسائیکل چوری کر لیاگیا قطب پور پولیس کے علاقے میں فیاض حسین کی دکان سے دو لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا سامان، محمد رفیق اور عبید کے موٹرسائیکل، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے وسیم عارف کے گھر سے 50 ہزارروپے مالیت کا سامان، صدر پولیس کیعلاقے سے محمد عدیل کا موٹرسائیکل، الپہ پولیس کے علاقے میں عبدالغفار کے گھر سے 60 ہزارروپے مالیت کا سامان، حرم گیٹ پولیس کے علاقے سے عبداللہ اور توقیر احمد کے موٹرسائیکل اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے حماد کاموٹرسائیکل چوری کر لیا گیا بدھلہ سنت پولیس کیعلاقے سے محمد ریاض کے گھر سے بیل، ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے محمد سہیل اور دیگر 16 افراد کے موبائل فون سیٹ، چہلیک پولیس کے علاقیسے مشرف کا موٹرسائیکل، کینٹ پولیس کیعلاقے سے شاہ نواز اور محمد قاسم کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے زکریا پولیس کے علاقے سے مبین اور دیگر 30 افراد کے موبائل فون، نیوملتان پولیس کے علاقے سے محمد نعمان اور دیگر 11 افراد کا موبائل فون، محمد شبیر کے گودام سے ایک لاکھ 32 ہزار روپے مالیت کا سامان اور سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے مقبول احمد کارکشہ چوری کر لیاگیا

غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر