بہاولپور پی ٹی آئی کا کارکنوں کا ارکان اسمبلی کرپٹ مافیا کیخلاف مظاہرہ علامتی جنازہ

بہاولپور پی ٹی آئی کا کارکنوں کا ارکان اسمبلی کرپٹ مافیا کیخلاف مظاہرہ ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکناننیفریدگیٹ پرشدیداحتجاج کیا بہاول پورکے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

نااہل ایم این اے اور صوبائی وزیراوراس کے حواریوں نے پی ٹی آئی کوکھوکھلاکرنے کی ڈھان رکھی ہے پی ٹی آئی کی اصل اساس اور نظریہ کوشدیدنقصان پہنچایاجارہاہے جولوگ کونسلربننے کے اہل نہ تھے آج وہ ایم این اے ایم پی اے بننے کے بعدپی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان کی تذلیل کررہے ہیں جوکہ ہم نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے نظریاتی کارکنان نے فریدگیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی جنہوں نے پلے کارڈ اوربینرز اٹھارکھے تھے پاکستان تیریک انصاف کے نظریاتی کارکنان عدیل اسلم‘ریاض ناجی‘حسن خورشیدوڑائچ‘ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کاہونے والااحتجاج کسی فردواحد کے خلاف نہیں بلکہ پی ٹی آئی کوپراگندہ کرنے والے عناصر کے خلاف اعلان جنگ ہے جس طرح پی ٹی آئی کی اصل اساس اورنظریہ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اوربہت حدتک کی جاچکی ہے جس طرح ہمارے آئی ایل ایف کے وکلاء کے ساتھ زیادتی کی گئی اور ایسے وکلاء کی تعیناتیاں کی گئیں جن کاپی ٹی آئی سے نہ توتعلق تھااورنہ ہی اب تک ہے انہوں نے کہا کہ جوکونسلر بننے کے اہل نہ تھی آج ایم این اے ایم پی اے بننے کے بعدپی ٹی آئی کے کارکنوں کی تذلیل کررہے ہیں جوکہ ہم نہیں ہونے دیں گے سب کچھ برداشت کرنے کے باوجود پارٹی کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ تنظیمیں پارٹی کی بنیاد ہوتی ہیں جس طرح تنظیموں میں پراشوٹرجوکل تک عمران خان کی تضحیک کرتے تھے آج ہم پرمسلط کردیئے گئے ہیں ہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اورعمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ پارٹی کی اصل اساس کوان ناسوروں سے بچالیں ورنہ پی ٹی آئی کاکارکن اپنا حق لینا جانتاہے ہم ان کرپٹ سیاست کوپراگندہ کرنے والے گماشتوں کوانجام تک پہنچاکردم لیں گے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ اورجنوبی پنجاب کی تنظیم نے جس طرح اپنے ذاتی مفادکیلئے جنوبی پنجاب کی تمام تنظیموں میں پیراشوٹرزکوقربانیاں دینے والے کارکنوں پرمسلط کیاہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں اورباورکراتے ہیں کہ اگر بہاول پور کی تنظیموں کوان مفاد پرست لوٹے اورکرپٹ لوگوں سے پاک نہ کیاگیا تو ہم آخر حدتک جائیں گے اورانشااللہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں اپنااحتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس کریں گے جہاں جنوبی پنجاب کے اضلاع کے تمام ورکرز اکھٹے ہونگے اوراپنالائحہ عمل کااعلان کریں گے اوریہ احتجاج جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں جاری رہے گا جب تک صدرجنوبی پنجاب نورخان بھابھہ اوران تمام مفادپرست‘کرپٹ اور پیراشوٹرز کوتنظیموں سے برطرف نہیں کیاجاتا ہمارااحتجاج جاری رہے گا اورجواس تنظیم کامکمل بائیکاٹ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج پورے پنجاب میں آٹے کے بحران نے پارٹی کی جڑیں ہلاکے رکھ دی ہیں بدقسمتی سے نااہل صوبائی وزیرخوراک اوراسکے حواریوں نے پی ٹی آئی کوکھوکھلا کرنے کی ٹھان رکھی ہے شاہداس کرپٹ ٹولے کوپی ٹی آئی کے ورکرز کی طاقت کااندازہ نہیں انہوں نے کہاکہ جن ورکرز نے اسے ایم پی اے بنایاہے وہی ورکرز اس کی کرپشن اورنام نہاد سیاست کودفن کرکے دم لیں گے اورہم پی ٹی آئی ورکرز وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپٹ نااہل صوبائی وزیرکوفی الفوربرطرف کیاجائے اس موقع پرسیدعلی زین بخاری‘ راؤشاہد‘ علی بلوچ فیصل آفتاب‘ملک منیر‘ عمران انصاری‘ جام باقر‘مبشربلوچ‘ یاسر ملک‘ ڈاکٹریوسف‘حاجی رحمانی‘آصف شاہ‘ ملک راشد احسن حفیظ چوہدری‘ عمارراجپوت سمیت ضلع بہاول پورکے تمام تحضیلوں کے سینکڑوں کارکنان شریک تھے آخر میں پی ٹی آئی میں شامل کرپٹ مافیا کے علامتی جنازہ نکالا گیا ہے۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر