ڈپٹی کمشنر خانیوال کی پرانی سبزی منڈی میں اچانک انٹری ‘ لوگ حیران کھلی کچہری‘ عوامی مشکلات حل کرنیکا حکم

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی پرانی سبزی منڈی میں اچانک انٹری ‘ لوگ حیران کھلی ...

  



خانیوال (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر خانیوال چائے فروش کی دعوت قبول کرتے ہوئے اچانک عوامی مقام پر پہنچ گئے تفصیل کے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

مطابق بہاری ٹی سٹال کے مالک اپنے مسائل کے حل کے لیے ڈی سی خانیوال کی کھلی کچہری میں پیش ہوا جس پر ڈپٹی خانیوال نے فوری ازالے کے لیے احکامات جاری کیے کام ہو جانے کی کوشش میں غریب چائے فروش نے آغا ظہیر عباس شیرازی کو چائے کی دعوت دے ڈالی گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خانیوال اپنی ٹیم کے ہمراہ چائے فروش کے ہوٹل پرانی سبزی منڈی پہنچ گئے ڈی سی خانیوال کو دیکھ کر عوام کا امڈ آیا او رڈی سی حب کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور خوشی بھی ظہیر شیرازی نے چائے پی کر وہی پر بارونق بازار میں کھلی کچہری لگائی انجمن تاجران کے قائدین بھی موقع پر پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر خانیوال نے عوامی مسائل دل جمعی کے ساتھ سنے او رانکے فوری حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے اور ماتحت افسران کو مسائل کے حل بارے عملدرآمد رپورٹ بھی 24 گھنٹے میں طلب کر لی ڈپٹی کمشنر خانیوال جب وہاں سے نکلے تو عوام نے ڈپٹی کمشنر خانیوال زندہ آباد کے نعرے لگا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تاجروں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع خانیوال میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے چاروں تحصیلوں میں آٹے کی وافر مقدار موجود ہے۔

انٹری

مزید : ملتان صفحہ آخر