ریلوے حکام کی یونین رہنماؤں سے اہم ملاقات ‘ مسائل پر تبادلہ خیال‘ وعدے پورے کرنیکا عزم

ریلوے حکام کی یونین رہنماؤں سے اہم ملاقات ‘ مسائل پر تبادلہ خیال‘ وعدے پورے ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمن گیلانی اور جنرل منیجر ریلوے دوست علی لغاری نے ریلوے ورکرز یونین(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

اوپن لائن کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد نسیم راؤ اور مرکزی چئیرمین منظوراحمد رضی سے ملاقات کی،اس دوران ان سے ریلوے ورکرز یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ لیا اور ریلوے ملازمین کے مسائل بھی سنے، انہوں نے ورکرز یونین کے عہدے داروں سے ایک ماہ کے اندر تمام مطالبات پورے کرنے اور چارٹر آف ڈیمانڈ ان کو منظور کرنے کا وعدہ بھی کیا،اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کا پورے ملک میں احتجاج کا نوٹس لے لیا اس سے ریلوے کے تمام ملازمین اور ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے عہدے داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ملتان ڈویژن کے عہدے داروں محمد سلیم چشتی، چوہدری محمد اجمل محمد طفیل خان, مرزاریاض غالب, محمد خالد عبداللہ خان, شیخ محمد رفیق, مشتاق احمد, محمد اسلم,مختیار حسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب امید ہے کہ چیئرمین ریلوے بورڈ اور جنرل منیجر ریلوے ورکرز یونین کے مطالبات کو فوری طور پر پورا کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔

عزم

مزید : ملتان صفحہ آخر