اسلامیہ یونیورسٹی سیروسیاحت کے فروغ کیلئے سرگرم

اسلامیہ یونیورسٹی سیروسیاحت کے فروغ کیلئے سرگرم

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پاکسان کو سیر وسیاحت کا (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

گہوارہ بنانے کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کرے گی۔ جامعہ اسلامیہ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ مل کر سالانہ جیپ ریلی کے موقع پر مقامی تہذیب وثقافت کو اُجاگر کرنے اور صنعت وحرفت اور زراعت و امور نوجوانان کو فروغ دینے کے لیے ٹریڈ فیئر 2020میں بھرپور شرکت کرے گی۔ وائس چانسلر نے اس بات کا اظہار صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جاویداقبال چوہدری اور سابق صدر مبشر حسین سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ حکومتی اِداروں اور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے بہاول پور کو مثالی سیاحتی مقام قرار دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ جیپ ریلی کے موقع پر آنے والے ہزاروں مہمانوں کو ہاکڑہ تہذیب وثقافت اور مقامی صنعتی و زرعی مصنوعات دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ اسی طرح نوجوانوں کو ان سرگرمیوں میں شریک کر کے انٹر پرینور شپ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز نے کہا کہ ٹریڈ فیئر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی بھرپور شرکت دراوڑ میں منعقد ہونے والے ٹریڈ فیئر 2020کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

سرگرم

مزید : ملتان صفحہ آخر