راجن پور‘ ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز مکمل آج اوپننگ
راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجن پور سردار فہد خان گبول نے کہا ہے کہ تحصیل کونسل راجن پور کے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کے ترقیاتی کا موں کے ٹینڈرز (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
شفاف طریقے سے مکمل ہوچکے ہیں،متعلقہ گور نمنٹ کنٹریکٹرز کوجلدہی ورک آرڈرز جاری کردیئے جائیں گے ورکس ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ کنٹریکٹرز کے مشترکہ اجلاس میں واضح کردیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں گے اس لئے شفاف انداز میں تعمیراتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی راجن پور کے پانچ کروڑ روپے کے ٹینڈرز کی اوپننگ آج ہوگی جوگور نمنٹ کنٹریکٹرز یااُن کے نمائندگا ن اور میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں کی جائے گی۔
اوپننگ