پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی مافیا کیخلاف اقدامات کریں‘ عالمگیر خان

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی مافیا کیخلاف اقدامات کریں‘ عالمگیر خان

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)صوبائی سیکرٹری زکوۃ وعشر عالم گیر خان نے کہا ہے کہ پرائس کنڑول مجسٹریٹس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں اور روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔اُنھوں نے ان خیالات (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

کا اظہار میونسپل کمیٹی میلسی کے آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید، اے سی میلسی منصور قاضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی سیکرٹری زکوۃ وعشر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات کے بدولت مہنگائی کو کانی حد تک کنٹرول کرلیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں تیزی سے کم ہورہی ہیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے،آٹا کے 17سیلز پوائنٹ پر آٹا فراہم کیا جارہا ہے،جہاں پر حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔ جس سے معاملات میں بہت بہتری آئی ہے۔

عالمگیر خان

مزید : ملتان صفحہ آخر