عید گاہ تا مانکا کینال روڈ کو کشادہ کرنیکا فیصلہ‘ کمشنر کا دورہ

عید گاہ تا مانکا کینال روڈ کو کشادہ کرنیکا فیصلہ‘ کمشنر کا دورہ

  



ڈیرہ (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) عید گاہ تا مانکا کینال روڈ کو کشادہ کیا جائیگا۔توسیعی منصوبہ میں حائل تعمیرات اور رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

نے جگہ کا معائنہ کیا اور کشادگی کے عمل کا جائزہ لیا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ روڈ کشادہ ہونے سے گرلز کالج کی طالبات اور والدین کو مصروف اوقات میں بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوگی۔واضح رہے کہ کمشنر نسیم صادق نے تعیناتی کے وقت طالبہ کی نشاندہی پر گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا تھا اور سائیڈ پر کھڑے رہ کر ٹریفک مسائل،والدین اور طالبات کی پریشانی دیکھ کر متعلقہ روڈ کو کشادہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عملدرآمد شروع کرا دیا گیا ہے۔توسیعی روڈ کی تعمیر کی منظوری پہلے ہی دے دی گئی۔اس موقع پر متعلقہ افسران ہمراہ تھے. کھڑے پانی کی بدبو کم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔مانکا کینال کے کناروں کو پارکس میں تبدیل کرکے بچوں کیلئے جھولے اور بنچز نصب کردی جائیں گی۔کناروں پر بگھی چلائی جائے گی جس کے لئے دو اونٹ خرید لئے گئے ہیں۔مانکا کینال کے روڈ،دکانوں اور ورکشاپ کے آگے گاڑی،ریڑھی کھڑی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کمشنر نے کہاکہ مانکا کینال پر موجود پل پیارے والی کو ری ڈیزائن کرکے کشادہ کیا جائیگا جس کیلئے انہوں نے ماہرین کو بلاکر موقع پر ہدایات جاری کیں۔کمشنرنے مانکا کینال کے گرد رقبہ کا ریونیو ریکارڈ بھی طلب کرلیا ضرورت پڑنے پر نجی رقبہ خریدکیا جائیگا۔ ڈیرہ غازی خان شہر کے واٹر کنکشنز کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی جس کیلئے گھر گھر سروے کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے ہدایات جاری کردیں۔کمشنرنے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائیگا۔واٹر کنکشن کی موجودہ صورتحال چیک کرنے کیلئے گھر گھر سروے کرایا جائیگا۔معلومات پر مبنی پروفارما ڈیزائن کرلیا گیا ہے۔شہری کارپوریشن کی فیس اور واجبات ادا کرکے ہاتھ مضبوط کریں۔کمشنر نے کہا کہ آئندہ ہفتہ سے گرلز پرائمری سکولوں میں صحت و صفائی سے متعلق آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ ڈیرہ غازی خان شہر میں سڑکوں کے پیچ ورک اور ڈسپوزل لائن کی صفائی کیلئے فٹ اور لمبائی کے حساب سے ٹھیکہ ا لاٹ کردیا گیاکمشنر نسیم صادق سے ٹھیکیداروں نے ملاقات کی اور پلان شیڈول پیش کیامتعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. کمشنر نے کہا کہ آئندہ ہفتہ سے سڑکوں کا پیچ ورک شروع کردیا جائے۔مرمت کی جگہ کی باقاعدہ صفائی کرکے اسفالٹ کیا جائے۔معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔مرمت کی جگہ پر عوام کو پریشانی اور تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔کام کی جگہ پر تکلیف سے معذرت اور رہنمائی کے بورڈ آویزاں کئے جائیں۔کام سے پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ جدید مشینری طلب کرکے سیوریج پائپ لائن اور ڈسپوزل ورکس کی صفائی اور سڑکوں کا پیچ ورک کرایا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر