حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے کوشش کررہی ہے‘ مخدوم زین قریشی

حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے کوشش کررہی ہے‘ مخدوم زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرکے پی ٹی آئی کی حکومت کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت دن رات کوشاں ہے الحاج محمد صدیق قادری (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

کی قومی و ملی، سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر محمد وحید قادری ودیگر پسماندگان سے ان کی رہائش گاہ پر مرحوم الحاج محمد صدیق قادری کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اظہار تعزیت کے موقع پر کیا جبکہ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر پیر معین ریاض قریشی،سید طالب حسین پرواز،عقیل اعجاز انصاری، ملک عابد تھہیم،ملک رضوان احمد تھیہم،آغا عابد رضا قزلباش، محمد افضال نذیر،ثاقب قریشی، حافظ راحیل، ڈاکٹر مدثر قادری، سرفراز قادری، محمد دانش قادری، ملک خلیق احمد،غلام شبیر قادری، سید منتظر مہدی گیلانی، جاوید ممتاز قلندری،محمد شفیق بھٹی،ناصرسیال،باؤ محمد اسلم،پیر قاسم شاہ قریشی،رضوان جاوید،محسن ممتاز، حاجی نورالدین قادری، عبدالروف قادری،محمداکرم چاون، ملک جاوید دھرالہ،محمد شکیل قادری،محمدایوب دھرالہ،حماد حسین،زبیر خان،چوہدری جواد، ودیگربھی موجود تھے مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے مزید کہا کہ آٹا، گھی، چینی کا مصنوعی بحران پیداکرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جو عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں قبل ازیں ایسے منافع خوروں نے سبزیاں اور پھل مہنگے کئے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار رہی ہے لیکن بہت جلد ایسے مصنوعی بحرانوں پر قابو پالیا جائے گا۔
زین قریشی